لاہور۔ 20 مارچ (اے پی پی): صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 93 واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران پی ایچ آئی ایم سی کے مختلف ایجنڈے پیش کئے گئے۔ اجلاس کے دوران پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 92 ویں اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی ہے۔
اجلاس کے دوران چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام، چیف منسٹرز ڈائیلسز پروگرام اور چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے حوالہ سے پی آئی ٹی بی سے آئی ٹی کنٹریکٹ کی منظوری دی گئی۔
اجلاس کے دوران پی ایچ آئی ایم سی کے پروکیورمنٹ مینیئول کی رویژن کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے دوران نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ لاہور کیلئے کنسلٹینسی کی خدمات لینے کی منظوری دی گئی۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صحت کے شعبہ میں تاریخی اور بنیادی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ چیف منسٹرز ڈائیلسز پروگرام، چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام اور چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام حکومت پنجاب کے صحت کے شعبہ میں فلیگ شپ پروگرامز ہیں۔ ان تینوں پروگرامز کی کامیابی کیلئے پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی کو ایگزی کیوٹنگ ایجنسی بنایا گیا ہے۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ تینوں پروگرامز کے پورے نظام کو انتہائی شفاف بنایا گیا ہے۔ حکومت پنجاب نے تینوں پروگرامز علاج کا خرچہ برداشت نہ کرنے والے مریضوں کی آسانی کیلئے ہی خصوصی طور پر شروع کئے ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنے کا ہر منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔
اجلاس میں سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں سی ای او پی ایچ آئی ایم سی ڈاکٹر علی رزاق، سی ای او پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر ثاقب عزیز، ڈاکٹر زاہد پرویز، ڈاکٹر شجاعت علی، پروین آغا، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ فنانس بلال و دیگر نے شرکت کی۔
ویڈیو لنک کے ذریعے ڈاکٹر عدنان خان، ممبر ہیلتھ پی اینڈ ڈی شفاعت علی، ڈائریکٹر پی آئی ٹی بی نوشین فیاض و دیگر افسران نے شرکت کی۔