وزیر مملکت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی ہولی کی تقریب میں شرکت

14

اسلام آباد،14فروری(اے پی پی ): وزیر مملکت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی کی ہولی تقریب میں سرکٹ ہاؤس حیدرآباد آمد، تاریخی قدیمی درگاہ شیومندر پر پارٹی عہدیداران کے ہمراہ حاضری دی۔

ہزاروں کی تعداد میں ہندو نوجوانوں نے شاندار استقبال کیا، پھول نچھاور کیے، گُلدستے پیش کیے اور پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج میں خواتین ،بچوں ،بزرگوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی نے مندر پر حاضری دے کر مندر کے پوجاری اور  شیواداری مکھی کرمچند ،مکھی مھیش کمار نے ملک کی خوشحالی، ترقی اور پاک افواج کے لیے خصوصی پرارتھنا کرائی۔

مسلم لیگ ن حیدرآباد کے عہدیدارن اور ہندو برادری کے معززین بھی وزیر مملکت کے ہمراہ تھے۔