وفاقی وزارت تعلیم کا خصوصی بچوں کے ہمراہ شجر کاری مہم کا آغاز

9

اسلام آباد ، 20 مارچ (اے پی پی ): وزارت وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی وزارت کے ذیلی ادارے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپیشل ایجوکیشن (DGSE) نے سی ڈی اے کے اشتراک سے جمعرات کو  “خصوصی صلاحیتیں اور بہار شجر کاری مہم” کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا۔

وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے خصوصی بچوں کی صلاحیتوں کو سراہا اور حکومت کی جانب سے خصوصی ضروریات والے بچوں کے لیے معیاری تعلیم، تربیت اور بحالی کو یقینی بنانے کے عزم کو دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ طلباء ملک کا اثاثہ ہیں اور وزارت پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت میں خصوصی تعلیم کے شعبے کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ وزارت کے ذیلی ادارے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپیشل ایجوکیشن کے تحت چلنے والے خصوصی تعلیمی مراکز کی سہولیات اور نئی اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔

ریاستی وزیر برائے وفاقی تعلیم وجیہہ قمر نے وزارت کے ذیلی ادارے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپیشل ایجوکیشن  میں خصوصی طلباء کو معیاری تعلیم دی جارہی ہے جو ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔