وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی سے آئی آئی ایم سی ٹی ریلوے جنرل ہسپتال کے ڈاکٹروں کے وفدکی ملاقات

2

اسلام آباد، 25 مارچ (اے پی پی) :وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی سے آئی آئی ایم سی ٹی ریلوے جنرل ہسپتال کے ڈاکٹروں کے وفد  نے ملاقات کی۔

ملاقات میں ڈاکٹروں نے حنیف عباسی کو وزارت کا چارج سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ریلوے کے صحت کے شعبے میں مزید تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر حنیف عباسی نے ڈاکٹروں کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صحت کی سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے ریلوے کے ہسپتالوں میں جدید سہولتوں کا اضافہ کیا جائے گا۔ وزیر نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ڈاکٹروں کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا جائے گا اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔