اسلام آباد، 25 مارچ ( اےپی پی): وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پاسکو سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں گندم کے ذخائر اور پاسکو کے مالی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہاکہ پاسکو کے مالی امور کے مؤثر انتظام کے لیے مختلف حکمتِ عملیاں زیر غور ہیں۔ گندم کے ذخائر کی بروقت اور شفاف طریقے سے نکاسی کے لیے بھی حکمت عملی پر غور کر رہے ہیں۔
رانا تنویر حسین نے وزارت قومی غذائی تحفظ کو پاسکو کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ گندم کے ذخائر اور مالی معاملات میں شفافیت اولین ترجیح ہے۔