وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین سے اینگرو کارپوریشن کے وفد کی ملاقات

4

اسلام آباد، 25 مارچ (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین سے اینگرو کارپوریشن کے وفد نے احسن ظفر سید کی قیادت میں ملاقات کی۔

اینگرو وفد نے زراعت کے شعبے میں مسلسل تعاون پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا شکریہ ادا کیا۔

 اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہاکہ زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین  نے پاکستان کے زرعی شعبے کی بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔انہوں نے مزید کہاکہ وزارت قومی غذائی تحفظ زرعی شعبے کے استحکام کے لیے پُرعزم ہے۔