وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزارت ریلوے کا چارج سنبھال لیا

2

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزارت ریلوے کا چارج سنبھال لیا۔ترجمان ریلوے کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے نے وزارت میں اجلاس کی صدارت کی.  اس موقع پر سیکرٹری ریلوے مظہر علی شاہ نے ریلوے کارکردگی،  ٹرین آپریشنز اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔

 اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے  کہا کہ مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، کسی بھی حادثے سے بچنے کیلئے نگرانی کے آلات نصب کرنے پر زور دیا جائے۔

انہوں نے مزید  نے کہا کہ ریلوے کو مستحکم اور متحرک ادارہ بنانے کیلئے اس کی آمدنی میں اضافے اور اخراجات میں کمی لائی جائے گی، وزارت ریلوے اپنی بہتر کوآرڈی نیشن کے ساتھ پاکستان ریلوے میں کارکردگی کا تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید ترقی کرے گی۔