وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کی زیر صدارت کپاس کی فصل پر اہم اجلاس

1

اسلام آباد، 21 مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کی زیر صدارت کپاس کی فصل پر اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کپاس کے پیداوار پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

اجلاس میں مالی سال 2024-25 کے اہداف اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مالی سال 2025-26 کے مجوزہ اہداف پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کپاس کے اگلے سال کے اہداف حاصل کرنے کے لیے مہم، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور بہتر بیجوں پر زور دیا گیا،اجلاس میں ماہرین کی رائے کے مطابق بلوچستان اور سندھ کے علاقے بیج کی بہتر نشوونما کے لیے موزوں ہیں۔کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے مؤثر نظام پر عملدرآمداولین ترجیح ہے۔