اسلام آباد، 25 مارچ (اے پی پی): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بروز منگل مثبت رجحان دیکھا گیا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس 193 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 116,633.17 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں آج مجموعی طور پر 436 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، جن میں 155 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ، 214 کمپنیوں کی قیمت میں کمی جبکہ 67 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
آج مارکیٹ میں کل 268,098,907 شیئرز کا کاروبار ہوا، جبکہ مجموعی کاروباری مالیت 19,455,071,118 روپے رہی۔
سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی کمپنیوں میں پاک الیکٹران، ٹی آر جی پاکستان، سی اینرجیکو پی کے، ورلڈ کال ٹیلی کام، بینک آف پنجاب، پی ایس او، سوئی سدرن گیس، پاک ریفائنری، پاک انٹرنیشنل بلک اور فوجی فوڈز شامل رہیں۔
سب سے زیادہ اضافہ یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ اور انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی قیمتوں میں ہوا، جبکہ سب سے زیادہ کمی رفحان میز پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ اور سروس انڈسٹریز لمیٹڈ کے شیئرز کی قیمتوں میں ریکارڈ کی گئی۔