کراچی، 21 مارچ (اے پی پی؟):پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بروز جمعہ مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 327.60 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 118,442.18 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں آج مجموعی طور پر 435 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، جن میں 193 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ،190 کمپنیوں کی قیمت میں کمی جبکہ 52 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
آج مارکیٹ میں کل 369,119,112 شیئرز کا کاروبار ہوا۔
سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی کمپنیوں میں Cnergyico Pk، پاک ریفائنری،فوجی فوڈز، بینک آف پنجاب،سوئی سدرن گیس اور ورلڈ کال ٹیلی کام شامل رہیں۔
سب سے زیادہ اضافہ یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ اور رفحان میز پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ کےحصص کی قیمتوں میں ہوا جبکہ سب سے زیادہ کمی الحاجی ٹریکٹرز لمیٹڈ اور لکی سیمنٹ لمیٹڈ کے شئیرز کی قیمتوں میں ریکارڈ کی گئی۔