اسلام آباد، 25 مارچ (اے پی پی):پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی سیریز،ویلنگٹن میں موجود قومی سکواڈ نے بیسن ریزرو گراؤنڈ میں آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔
ٹریننگ سیشن میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور باؤلنگ کی پریکٹس کی، پریکٹس سے پہلے کھلاڑیوں نے وارم اپ ڈرلز میں بھی حصہ لیا۔سیشن میں کوچز کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے فیلڈنگ پریکٹس بھی کی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کا آخری ٹی ٹونٹی میچ کل ویلنگٹن سکائی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔