پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم سب پاکستان کی وجہ سے ہیں ،علی موسیٰ گیلانی

9

اسلام آباد،23 مارچ  (اے پی پی ):ممبر قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی نے کہا کہ  پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم سب پاکستان کی وجہ سے ہیں۔ یہ ملک ہماری شناخت ہے۔

علی موسیٰ گیلانی نے اے پی پی سے 23 مارچ کے حوالے سے  خصوصی گفتگو کرتے ہوئے  کہا  کہ آج ملک اس دوراہے پر ہے جہاں ہمین یکجہتی کی ضرورت ہے۔ چاہے وہ ہماری عوام ہے  یا پھر ہمارے ادارے ہیں ہمیں مل کے کام کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے  جن سے ہمیں مل کر مقابلہ کرنا ہے۔