پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن میں نئی ریکروٹمنٹ پروسیس کا آغاز

5

 ملتان ،28 مارچ(اے پی پی ):انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انو رکی ہدایت پرایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پنجاب ہائی وے پولیس ،ڈی آئی جی پنجاب ہائی وےپٹرولنگ پولیس ڈاکٹر اطہر وحید اور ایس پی محمد سلیم خان نیازی کی زیرنگرانی ملتان ریجن میں کانسٹیبلز،لیڈی کانسٹیبلز اورڈرایور کانسٹیبلزکے لیے بھرتی سال2025 کے سلسلہ میں فارم ریجنل آفس ملتان میں ضلع ملتان،ضلع ساہیوال،ضلع خانیوال،ضلع لودھراں اور ضلع پاکپتن کانسٹیبلز،لیڈی کانسٹیبلز اورڈرایور کانسٹیبلزکے امیدواروں کے بھرتی فارم جمع کرنے کا آغاز ہو چکا ہے۔

 اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 9اپریل 2025 ہے۔ریجنل پٹرولنگ آفیسرمحمد سلیم خان نیازی کے زیرنگرانی نئی ریکروٹمنٹ کا پروسیس جارہی ہے۔کانسٹیبلز،لیڈی کانسٹیبلز اپنے فارم کے ساتھ پولیس ویرفیکیشن اوراسٹام پیپرجبکہ ڈرایور کانسٹیبلزکے امیدوارلائسنس برانچ سے اپنا انرورسمنٹ پرفارمہ جمع کروانے کے پابند ہوں گے، بھرتی کا عمل سو فیصد میرٹ اور شفافیت کیساتھ جاری ہے۔

 قابلیت اور معیار پر پورا اترنے والے جوانوں کو پولیس فورس کا حصہ بنایا جائیگا۔امیدوار کو کوئی مسئلہ مسائل ہوتو وہ بھرتی کیلئے بنائے گئے بورڈ میں شامل افسران کو اپنا مسئلہ بیان کریں اور اس کا جائزمسئلہ حل کیا جائیگا۔