چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا سرپرائز دورہ

4

اسلام آباد، 19مارچ(اے پی پی):چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ممبر انجینئرنگ اور ممبر پلاننگ کے ہمراہ طیب اردگان انٹرچینج اور ایف-10 چوراہے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے طیب اردگان انٹرچینج پر جاری خوبصورتی اور باغبانی کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا، جبکہ ایف-10 چوراہے پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کی پیش رفت کا بھی معائنہ کیا۔

یہ دورہ شہر کی بہتری اور ترقی کے عزم کو مزید تقویت بخشتا ہے۔ معیاری انفراسٹرکچر، جدید سہولیات اور دلکش مناظر اسلام آباد کے حسن میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔ سی ڈی اے کی انتھک محنت اور مسلسل کاوشیں شہر کی تعمیر و ترقی کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے جاری ہیں۔

حبیب شاہ ، احسن

#chairmanCDAVisit

#CDAcares #HumCDA

#RajabTayyabErdoganInterchangeF-8