لاہور، 31 مارچ (اے پی پی): عید الفطر کے پہلے روز ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے ایس او ایس ویلج کا دورہِ کیا۔ انھوں نے نے بے سہارا بچوں کی عید کو پر رونق اور دوبالا کرنے کے لئے مٹھائی اور تحائف پیش تقسیم کئے۔
ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے بے سہارا بچوں کے ہمراہ عید کی خوشیاں بانٹیں۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی ماڈل ٹاؤن عبدالباسط صدیقی بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔
ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے بے سہارا بچوں کی عید کو پر رونق اور دوبالا کرنے کے لئے مٹھائی اور تحائف پیش کئے اور تمام بچوں کو فردا فردا عید کی مبارکباد پیش کی۔
ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے خوشی کے اس موقع پر بے سہارا بچوں کے لیے ان گنت دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے سہارا بچوں میں تحائف کی تقسیم کا مقصد انہیں عید کی خوشیوں میں شامل کرنا اور گھر جیسا ماحول فراہم کرنا ہے۔