ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا فیصل چوک مال روڈ کا دورہ

5

لاہور۔ 12مارچ(اے پی پی):ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا فیصل چوک مال روڈ کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ٹیپا کی جانب سے پہلے پیلیکن سگنل کی تنصیب کی مجوزہ سائٹ کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے صوبائی دارالحکومت میں پہلے پیلیکن سگنل کی تنصیب کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ٹیپا رواں ماہ فیصل چوک مال روڈ پر جدید پیلیکن سگنل کی تنصیب کرے گا۔بین الاقوامی معیار کے حامل جدید پیلیکن سگنل کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر لگانا اور پیلیکن سگنل کے ساتھ دلکش لائٹس کا ڈیجیٹل سسٹم بھی نصب کیا جائے گا۔پیلیکن سگنل کی تنصیب سے ٹریفک روانی کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے والوں کو بھی سہولت ملے گی۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق  نے کہا کہ ٹیپا صوبائی دارالحکومت میں پیدل چلنے والوں کے لیے جامع اقدامات کر رہا ہے۔جدید پیلیکن سگنل کی تنصیب سے پیڈسٹرین کلچر کو پروموٹ کرنے میں مدد ملے گی۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے بتایا کہ فیصل چوک مال روڈ پر پیلیکن سگنل کی تنصیب کے بعد شہر کے دیگر اہم مقامات پر بھی یہ سسٹم لگایا جائے گا۔