ڈی سی لاہور کی زیر صدارت خصوصی انسداد پولیو مہم جائزہ اجلاس

3

لاہور 28 مارچ(اے پی پی) ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت خصوصی انسداد پولیو مہم کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، سی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد زوہیب حسن و دیگر نے شرکت کی۔

 گزشتہ برس پولیو مہم میں مثبت نتائج سامنے آئے، 2025 میں اہداف کے حصول کے قریب ترین ہیں، سی او ہیلتھ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مکمل اہداف کے حصول کے لئے جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے گی ۔

ڈی سی لاہور نے کہا کہ اس دفعہ 22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کا ہدف مکمل تا کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پئے بغیر نہ رہے،ڈی سی لاہور نے کہا کہ پولیو ورکرز کو مزید دلجمعی، لگن اور ایمانداری سے کام کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ انتظامی افسران اور پولیو ورکرز کی انتھک کاوشوں سے ہی لاہور کو پولیو فری بنانا ممکن ہے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تر میسر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔شہری  پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔