کمشنر ملتان عامر کمریم خان نے تعلیمی بورڈ ملتان میں پھولوں کی سالانہ نمائش کا افتتاح کر دیا

2

ملتان۔ 03 مارچ (اے پی پی): کمشنرملتان عامر کریم خان نے تعلیمی بورڈ ملتان میں پھولوں کی رنگا رنگ نمائش کا افتتاح کردیا۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پھولوں کی نمائش سے شہر میں خوبصورتی اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ ملتا ہے،تعلیمی درسگاہوں، اداروں کو بھی شجرکاری کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔

 اس موقع پر سیکرٹری بورڈ خرم خان نے کہا کہ ہفت روزہ پھولوں کی نمائش گزشتہ 10 سال سے ماہ مارچ میں بورڈ آفس میں منعقد کی جاتی ہے،شہریوں کیلئے پھولوں کی نمائش دیکھنے کیلئے شام کے اوقات مقرر کئے گئے ہیں۔اس موقع پرکمشنر عامر کریم خاں نے بورڈ میں پودا لگایا اور ملکی ترقی کیلئے دعا کی۔