ملتان 20 مارچ)اے پی پی): کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے زیر تعمیر چک آر ایس فلائی اوور سائٹ کا دورہ کیا۔انہوں نے
منصوبے کو امسال ماہ جون تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ 1 کلو میٹر طویل منصوبے پر 1500 ملین روپے لاگت آئے گی۔
منصوبے کی تکمیل میں کوالٹی پر سمجھوتہ برداشت نہیں۔ حکومت پنجاب کی جانب سے تمام فنڈر فراہم کردیے گئے ہیں۔منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو سہل سفری سہولیات میسر ہوپائیں گی۔ایکسئن ہائ ویز حیدر علی نے تفصیلی بریفنگ دی۔