ملتان:17 مارچ(اے پی پی )کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے عارضی ٹرانسفر سٹیشنز کا معائنہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ صفائی آپریشن کی آؤٹ سورسنگ کے بعد میگا زیرو ویسٹ مہم جاری ہے۔ویسٹ کولیکشن کیلئے کنٹریکٹرز بھرپور افرادی قوت و مشینری فیلڈ میں اتارے۔کمشنر عامر کریم خاں نے کنٹریکٹرز کو ون ٹائم کلیننگ جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹرز عالمی معیار کے مطابق ویسٹ لینڈ فل سائٹس کو ماحولیاتی تحفظ کیلئے اپ گریڈ کریں۔ ضلعی انتظامیہ ویسٹ کولیکشن مہم کی کڑی مانیٹرننگ کرے۔عوام کو واضح ریلیف دینے کیلئے میگا زیرو ویسٹ مہم کو کامیاب بنائیں۔
کمشنر عامر کریم خاں نے ڈمپنگ سائٹ اور لینڈ فل سائٹ پر کوڑا کرکٹ کی منتقلی کا جائزہ لیا جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عبدالزراق ڈوگر نے صفائی نظام پر بریفنگ دی۔