لاہور ،10 مارچ(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں مہنگائی مافیا کے خلاف بڑی کارروائیاں شروع کر دیں۔ گراں فروش مافیا کے گرد گھیرا تنگ، 4 مقدمات درج اور بھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے۔
سید موسیٰ رضا کی زیرِ قیادت قیمتوں پر کنٹرول کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 245 املاک کا معائنہ، 56 خلاف ورزیوں پر ایکشن لیتے ہوئے گراں فروشی میں ملوث 4 افراد کے خلاف مقدمات درج،86 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔
ڈپٹی کمشنرسید موسیٰ رضا نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ رمضان میں شہریوں کو مکمل ریلیف فراہمی کیلئے کوشاں اور مہنگائی سے بچانا ہماری ذمہ داری ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔