گورنر پنجاب سے نو منتخب چیئرمین ایگزیکٹو پنجاب بار کونسل سردار فاروق ڈوگر اور پیپلز لائرز فورم پنجاب کے وفد کی ملاقات

1

لاہور ،04 مارچ(اے پی پی): گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے نو منتخب چیئرمین ایگزیکٹو پنجاب بار کونسل سردار فاروق ڈوگر اور پیپلز لائرز فورم پنجاب کے وفد نے ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران پنجاب بار کونسل کے کردار وکلاء کی فلاح و بہبود کے منصوبوں سمیت عدالتی نظام کی بہتری کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔اس موقع پرگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پنجاب بار کونسل وکلاء کی ترجمانی کا حقیقی ادارہ ہے۔ پنجاب بار کونسل نے ہمیشہ پیشہ ورانہ حقوق کے تحفظ کے جدو جہد کی ہے۔ سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ وکلاء برادری کا ساتھ دیا ہے۔وکلاء برادری معاشرے میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ ہے اور ان کی خدمات کو قومی سطح پر سراہا جانا چاہیے۔

لائرز وفد نے کہا کہ وکلاء نے سیاسی و سماجی تاریخ میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ اور پنجاب بار کونسل وکلاء کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کی بحالی کے لیے ہمیشہ سرگرم رہے گی۔