اسلام آباد، 23 مارچ (اے پی پی): آسٹریلیا میں یوم پاکستان کے موقع پر ہائی کمیشن میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری نے قومی پرچم بلند کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں پاکستانی تارکین وطن کے تعاون کو سراہا۔