یوم پاکستان : پاکستان ہاؤس، سنگاپور میں پرچم کشائی کی تقریب

3

سنگاپور ، 23 مارچ (ے پی پی ):  پاکستان کے 85ویں قومی دن کے موقع پر سنگاپور میں  پاکستان ہاؤس میں  تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ہائی کمشنر رابعہ شفیق نے قومی ترانے کی دھن پر پرچم کشائی کی، صدر اور وزیرِاعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔

اس موقع پر  ہائی کمشنر رابعہ شفیق نے کہا کہ 23 مارچ کا دن برصغیر کے مسلمانوں کی جدوجہد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

تقریب کا اختتام ملکی سلامتی، استحکام اور اقتصادی خوشحالی کے لیے اور جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے خصوصی دعا کے ساتھ ہوا۔

اس موقع پر ہائی کمیشن کے عملے اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔