لاہور، 23 مارچ(اے پی پی ): 23 مارچ امن، ترقی، خوشحالی اور قومی یکجہتی کا دن ہے۔ یوم پاکستان کے موقع پر علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے ستلج رینجرز سے گارڈ کے فرائض سنبھالے۔مہمان خصوصی، پاک فضائیہ کے کمانڈنگ آفیسر ائروائس مارشل اختر عمران سدوزئی نے پاک فضائیہ کے سربراہ ، ائرمین اورسویلین کی جانب سے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔