کراچی، 23 مارچ(اے پی پی ): 23 مارچ امن، ترقی، خوشحالی اور قومی یکجہتی کا دن ہے۔ یوم پاکستان کے موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی۔سندھ کابینہ کے ارکان سمیت شہریوں نے بھی بابائے قوم کے مزار پر حاضری دی۔
اس موقع پر علیحدہ وطن کے حصول کے لیے قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور مزار قائد پر فاتحہ خوانی سمیت ملکی سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی۔