کوئٹہ گلیڈییٹرز کے باؤلر محمد عامر کی پشاور زلمی کے خلاف میچ میں جیت کے بعد میڈیا سے گفتگو

3

لاہور، 28 اپریل ( اے پی پی): کوئٹہ گلیڈییٹرز کے باؤلر محمد عامر کا کہنا ہے کہ ایگریشن دکھانا فاسٹ بالر کی خوبصورتی ہے، جارحانہ انداز اپنانے کے ساتھ ساتھ میرا فوکس بولنگ پر رہتا ہے۔

پشاور زلمی کے خلاف میچ میں جیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی   میں میری کوشش ہوتی ہے کہ بڑی وکٹیں حاصل کروں۔کوئٹہ گلیڈییٹرز میں ٹیم کا انوائرمنٹ بہت اچھا ہے۔فرنچوائز کرکٹ میں ہماری کوشش ہوتی ہے کہ تماشائیوں کو لطف اندوز کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ  بطور بولر میرا کردار ہوتا ہے کہ بیٹسمین کو تنگ کروں کیونکہ شائقین اس طرز کی جارحانہ کرکٹ سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

عامر کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں صرف بیٹنگ یا باولنگ نہیں بلکہ تینوں شعبوں میں بہتر کارکردگی دکھانی پڑتی ہے۔نوجوان فاسٹ بالر کو باولنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ پر بھی توجہ دینی چاہیے۔

محمد عامر نے کہا کہ بطور بالر میں بیٹسمین کی بجائے وکٹ اور پچ کی پرفارمنس پر فوکس کرتا ہوں آج کے پچ پہ ابتدائی اور سوئنگ مل رہا تھا جس کو استعمال کر کے کامیابی حاصل کی۔