اسلام آباد ، 8 اپریل (اے پی پی ): نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر معیشت مکائیل جباروف سے ون آن ون ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران مکائیل جباروف نے پاکستان پہنچنے پر ان کی اور ان کے وفد کی میزبانی پر ڈپٹی پرائم منسٹر و وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، اور مختلف شعبوں میں مؤثر تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔