انٹر ڈسٹرکٹ و انٹر یونٹ RPO T-20 کرکٹ کپ 2025 میں سٹی ٹریفک پولیس ملتان کامیاب

3

ملتان ، 13 اپریل (اے پی پی ):انٹر ڈسٹرکٹ و انٹر یونٹ RPO T-20 کرکٹ کپ 2025 سٹی ٹریفک پولیس ملتان نے جیت لیا۔

ملتان کرکٹ گراؤنڈ میں ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سٹی ٹریفک پولیس ملتان اور سٹی پولیس ملتان کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جو سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی ٹیم نے جیت لیا۔ سٹی پولیس ملتان کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 129 رنز بنائے۔ سی ٹی او ملتان سردار موارہن خان کی سرپرستی میں کھیلتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی ٹیم نےہدف 4 اوورز پہلے پورا کرلیا۔ مین آف دی میچ شفیق احمد رہے۔ فائنل میچ کے بعد تقریب تقسیم انعامات میں سی ٹی او ملتان سردار موارہن خان نے ونر اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی دی اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ مین آف دی سیریز اور بیسٹ بیٹسمین آف دی ٹورنامنٹ کی ٹرافی خاور علی نے وصول کی۔