ملتان، 08اپریل (اے پی پی):ایم ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور ٹاؤن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ نے غیر منظور شدہ تعمیرات کے خلاف بڑی کارروائی کی ۔
ایم ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے غیر منظور شدہ تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے خانیوال روڈ نزد رشید آباد چوک کے تین عدد زیر تعمیرغیرمنظور شدہ کمرشل ہالز ، خانیول روڈ پر ندیم کی بلامنظوری اضافی تعمیرات ، ضیا ء الرحمان کی قصوری چوک پر غیرمنظور شدہ کمرشل تعمیرات ، بودلہ ٹاٶن میں غیرمنظورشدہ کمرشل تعمیر سربمہر کر دی گٸیں۔