اسلام آباد، 13 اپریل( اے پی پی ):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے میاں محمد نواز شریف کی ہی قیادت میں ہم قوم کی خدمت کر رہے ہیں جبکہ ترقی کرتا ہوا، خوشحالی کی طرف تیزی سے بڑھتا ہوا پاکستان انشاء اللہ ہماری منزل ہے۔
لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بیلاروس کی زراعت کے شعبے میں مہارت سے فائدہ اٹھائیں گے
بیلاروس میں بننے والے زرعی مشینری کے جوائنٹ وینچرز پاکستان میں بنیں گےاس کے علاوہ بیلاروس میں مائنز اینڈ منرلز کے حوالے سے مشینری بنانے والی فیکٹری کا بھی دورہ کیا ہے، اس شعبے میں بھی انشاء اللہ تعاون بڑھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ ہنر مند پاکستانی نوجوانوں کو بیلاروس میں روزگار کی فراہمی کیلئے بیلاروس سے ہماری مفاہمت ہوئی ہے جو ہم انشاء اللہ بالکل میرٹ پر بھیجیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں یہ سمجھتا ہوں یہ قربانیاں جو پاکستان کی عوام، افواج پاکستان، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے دے رہے ہیں، یہ رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ آج اوور سیز کنویشن کا آغاز ہو چکا ہے اور یہ بہت بڑا، تاریخی کنوینشن ہو رہا ہے اور اوورسیز پاکستانی اپنے گھر پاکستان میں تشریف لا رہے ہیں۔
انہوں نے آگاہ کیا کہ دن رات محنت کرکے اورسیز پاکستانی، پاکستان کا نام روشن کرتے ہیں اور ہر سال اربوں ڈالر کی ترسیلات زر بھجواتے ہیں جس سے اس سال ترسیلات زر میں کافی اضافہ ہوا ہے جبکہ کنوینشن میں اووسیز پاکستانیوں کے جائز مطالبات کو غور سے سنیں گے اور ان پر جس قدر ہو سکا تیزی سے عمل کریں گے۔