ملتان ۔ 07 اپریل (اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن مریم کریم خان نے کہا ہے کہ تمام پارکوں کا ازخود دورہ کر کے جائزہ لے رہا ہوں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف پارکوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے شہریوں سے ملاقات کی اور پارکوں کی حالت زار بارے بات چیت بھی کی ۔انہوں نے کہا کہ کئی سال بعد ملتان آرٹس کونسل پارک کا فوارہ فعال کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عید کے تیسرے روز اچانک انسپکشن کرتے ہوئے پارک میں مسائل کی نشاندہی کر کے حل کرنے کے احکامات دیئے تھے جس کی وجہ سے اب پارکوں میں موجود مسائل کو فوری ختم کیا جا رہا ہے۔شہریوں پارکوں کی حالت بہتر ہونے پر انتظامیہ و پی ایچ اے کو سراہا۔
اس موقع پر دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔