جعلی ای میل کےخطرناک فراڈسے متعلق کیبنٹ ڈویژن نے انتباہ جاری کر دیا

0

اسلام آباد،09اپریل(اے پی پی):انٹرنیٹ استعمال کرنے والے ہو جائیں ہوشیار،کیبنٹ ڈویژن نے خطرناک فراڈسے متعلق انتباہ جاری کر دیا ،حال ہی میں ای میل میں سیکیورٹی اپڈیٹ انسٹال کرنے کا کہا جا رہا ہے، یہ جعلی ای میل  بھیجی جا رہی ہےصارفین کا ڈیٹا چرا سکتی ہے۔

پہلے یہ جان لیں کہ سیکیورٹی اپڈیٹ کیا  ہوتی ہے؟

سیکورٹی اپڈیٹ کمپیوٹر یا موبائل کو نئے خطرات سے بچاتی ہے،اس فراڈ میں جعلی اپڈیٹ کا نام استعمال کیا گیا ہے،اس فائل کو کھولنے پر مال وئیر یعنی خطرناک وائرس حملہ کر دیتا ہے۔

یہ ای میل فشنگ حملہ بھی کر سکتی،فشنگ کا مطلب ہے دھوکے سے ذاتی معلومات حاصل کرنا،

یہ معلومات پاسورڈ یا بینک کی تفصیل بھی ہو سکتی ہے۔

یاد رکھیں!

مشکوک ای میل پر یقین مت کریں،کوئی لنک یا اٹیچمنٹ بغیر تصدیق کے نہ کھولیں،صرف آفیشیل ویب سائٹس سے اپڈیٹ حاصل کریں۔