خانیوال،10 اپریل(اے پی پی):حضرت داؤد جہاں گشت کے 749ویں میلہ میں گھوڑوں کا مقابلہ حسن ہوا، ریمپ پر واک کرتے گھوڑے ایک سے بڑھ کر ایک تھے، مقابلہ میں پنجاب بھر سے 50سے زائد گھوڑوں نے حصہ لیا۔
گھوڑوں نے ڈھول کی تھاپ پر ریمپ پر واک کرکے شائقین سے خوب داد وصول کی،جنتنے والے گھوڑوں کو انعامات دئیے گئے۔
مقابلہ میں دوسرے شہروں سے آئے گھوڑ سواروں کا کہناتھاکہ وہ ان گھوڑوں کو بڑی محنت اور دیسی خوراک سے کھلاکر تیار کرتے ہیں تاکہ یہ صحت مند رہیں ۔
خوبصورت گھوڑوں چال ڈھال اور رقص دیکھاکر شائقین دنگ رہ گئے، شہریوں کا کہناتھاکہ ایسے مقابلے ہوتے رہنے چائیں۔