اسلام آباد ، 15 اپریل ، (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ وتحقیق رانا تنویر حسین سے پیسٹیسائڈز انڈسٹری کے وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات میں وفاقی وزیر نے وفد کے شرکاء سے تفصیلی بریفنگ لی۔ وفد نے پاکستان کے کسانوں کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی پراڈکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر رانا تنویر حسین نے کہا کہ پیسٹی سائڈز زراعت کی ترقی اور کسان کی خوشحالی کے لئے بہت ضروری ہیں۔ حکومت پاکستان کسانوں کو معیاری بیجوں کی فراہمی کیلئے جدید تحقیق اور سائنسی اصول اپنا رہی ہے۔پیسٹی سائڈز بھی زراعت کی ترقی کے لئے بہت ضروری ہیں ۔
ملاقات میں وفد نے انڈسٹری کو در پیش چیلنجز سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے وفد کے شرکا کو چیلنجز کا جا ئزہ لینے کے لئے ٹیکنیکل کمیٹی کے قیام کی یقین دہانی بھی کروائی۔