خانیوال ،29 اپریل (اے پی پی ):مٹی کے برتن ایک قدیم روایت ہیں جو ہزاروں سالوں سے انسانی زندگی کا حصہ رہے ہیں۔ یہ نہ صرف ہماری ثقافت کا اہم جزو ہیں بلکہ ان کی طبی اور سائنسی اہمیت بھی بہت زیادہ ہے دور جدید میں بھی خانیوال میں مٹی کے برتنوں کی تیاری فروخت اور استعمال میں اضافہ ہی ہوا ہے۔ مٹی کے برتن ایک قدیم روایت جو ہزاروں سالوں سے انسانی زندگی کا حصہ رہے ہیں۔
مٹی کے برتنوں کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہ قدرتی مواد سے بنے ہوتے ہیں اور ان میں کوئی کیمیائی ملاوٹ نہیں ہوتی، جو انہیں ماحول دوست اور صحت کے لیے مفید بناتی ہے۔ مٹی کے برتنوں میں کھانا ذخیرہ کرنے سے غذائیں زیادہ دیر تک تازہ رہتی ہیں اور ان میں موجود قدرتی توانائی بھی بہتر ہوتی ہے۔طبی طور پر، مٹی کے برتنوں میں کھانا پکانے یا ذخیرہ کرنے سے صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور اس سے کھانے کی غذائیت میں اضافہ ہوتا ہے
مٹی کے برتن بنانے کے لیے خاص مٹی استعمال ہوتی ہے جیسے بڑی محنت کے بعد مختلف مراحل میں ایک دن میں تیار کیا جاتا مٹی تیار ہونے کے بعد کاریگر اپنی مہارت سے مختلف برتن تیار کرتا ہے جنہیں بھٹی میں پانچ گھنٹے پکانے کے بعد دو روز تھنڈا کیا جاتا بعد ازاں ان پر خوبصورت نقش و نگار بنائے جاتے ہیں اس جدید دور میں بھی مٹی کے برتنوں کی فروخت استعمال میں کمی نہیں ہوگھڑے، صراحی، غلے، واٹر کولر، کونڈی، کینالی، پیالہ، ہاٹ پاٹ، کھلونے ڈیکوریشن پیس فروخت کیے جاتے جبکہ شیشے والے گھڑے اور دیگر برتن آڈر پر تیار کیے جاتے ہیں-مٹی کے برتنوں میں کھانے کا ذائقہ بھی منفرد اور خوشبودار ہوتا ہےسائنسی طور پر، مٹی میں قدرتی معدنیات کی موجودگی اور اس کی ساخت اسے بہترین ریگولیٹر بناتی ہے، جو توانائی کے تبادلے میں مدد کرتی ہے اور توانائی کے توازن کو برقرار رکھتی ہے۔مٹی کے برتن ایک لازوال روایت اور ہماری زمین سے جڑا ایک بہت اہم اثاثہ ہیں، جو نہ صرف ہمارے ماضی کا حصہ ہیں بلکہ مستقبل میں بھی اپنی اہمیت برقرار رکھیں-