خانیوال ، 14 اپریل (اے پی پی):پنجاب کی ثقافت کا دن آج بروز پیر جوش و خروش سے منایا گیا۔ اسی سلسلے میں ضلع کونسل ہال خانیوال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
پانچ دریاؤں کی اس سرزمین کی ثقافت محبت، رواداری، امن اور خوشیوں کی پہچان رکھتی ہے۔ پنجاب کی ثقافت کے دن کے حوالے سے ضلع کونسل ہال میں محکمہ تعلیم کی جانب سے رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی مہمانان خصوصی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات وتعمیرات رانا سلیم حنیف اور ایم پی اے بیرسٹر اسامہ فضل چوہدری تھے جبکہ صدارت ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمی سلیمان نے کی، تقریب میں ضلعی افسران اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی
پنجابی ثقافت کے حوالے سے مختلف سٹالز لگائے گئے جسے لوگوں نے گہری دلچسپی سے دیکھا جبکہ طلباوطالبات نے مختلف پروگرامز پیش کر کے پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کیا۔
پنجاب کی تہذیب و ثقافت کا تحفظ اور فروغ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، تاکہ آنے والی نسلیں بھی اس سے روشناس رہ سکیں۔