سپیکر قومی اسمبلی کی پارلیمانی وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی

2

اسلام آباد، 25 اپریل(اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مکہ مکرمہ میں پارلیمانی وفد کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کی۔

اس باسعادت موقع پر وطن عزیز کی ترقی،استحکام اور خوشحالی،عالمِ اسلام کے اتحاد اور کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کے لیے خصوصی دعا کی۔