ملتان، 08 اپریل(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صفائی نظام کی بہتری کیلئے کڑی مانیٹرنگ کا آغاز کردیا گیا ہے اس سلسلے میں ضلع ملتان کی چاروں تحصیلوں میں یکساں صفائی نظام نافذ کرکے زیرو ویسٹ مہم یقینی بنائی جارہی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے کارکردگی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ڈویژنل منیجر آپریشن انوار الحق نے صفائی آپریشن اور زیرو ویسٹ مہم پر بریفننگ دی۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے خصوصی زیرو ویسٹ مہم چلائی جارہی ہے اس سلسلے میں نجی کنٹریکٹرز کو عوامی ریلیف کیلئے فیلڈ سٹاف کے نمبرز آویزاں کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔محمد علی بخاری نے کہا کہ ضلع ملتان میں ویسٹ کولیکشن کی شرح 12 سو ٹن سے بڑھائی جائے گی جبکہ جلالپور پیر والہ اور شجاع آباد میں جدید لینڈ فل سائٹس فعال کی جارہی ہیں۔اس موقع پر ضلع ملتان میں صفائی آپریشن کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدلسمیع شیخ ،اسسٹنٹ کمشنر صدر زاہد اقبال سمیت کمپنی انتظامیہ نے شرکت کی۔
اے پی پی/سہیل خالد/فرح