لاہور 28 اپریل ( اے پی پی ) پنجاب کی تاریخ میں رابطہ سڑ کوں کی بحالی کا سب بڑا پروگرام 12ہزار روڈز کی تعمیر و بحالی کا ریکارڈ460روڈ کی تعمیر و توسیع اور بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے اگلے مالی سال میں انٹر ڈسٹرکٹ اور انٹر ویلج روڈ کی تعمیر و بحالی کی تجویز ہے ۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے روڈز پراجیکٹ کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کی ضرورت اور استعمال کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈز پراجیکٹ کی ترجیحات مقرر کی جائیں اور روڈز سائیڈ کو تجاوزات سے پاک کرنے کرنے کے لئے بائی لاز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نےہر ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کے روڈ پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی اور بتایا کہ قائد اعظم انٹر چینج تا واہگہ باڈر روڑ کی تعمیر مکمل ، ڈرین اور وال کی تعمیر جاری ہے ۔ملتان وہاڑی دو رویہ روڈ پراجیکٹ ایکنک سے مظور، ایڈیشنل کیرج وے کی تعمیر جاری ہے ۔بریفننگ میں بتایا گیا کہ مری میں روڈز کی تعمیر و بحالی کے تمام پراجیکٹ مکمل ۔کرتار پور راہداری پراجیکٹ میں شکر گڑھ روڈ مکمل، مریدکے نارووال روڈز کی تعمیر جاری ہے۔
اجلاس میں روڈز کی عمومی چوڑائی12-فٹ رکھنے کی تجویز پر اتفاقِ رائے شہروں اور دیہات میں یکساں طرز کی ٹف ٹائل لگانے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ ساڑھے 18 کلومیٹر روڈ پراجیکٹ کا جائزہ ۔لیہ بھکر کو موٹروے سے منسلک کرنے کے لئے ایکسپریس وے پراجیکٹ کے لئے فیزیبلٹی سٹڈی رپورٹ طلب کرلی گئی
کھاریاں راولپنڈی ایکسپریس روڈ پراجیکٹ پر غور بھی کیا گیا ۔