لاہور، یکم اپریل (اے پی پی): کمشنر لاہور زید بن مقصود نے عید کے دوسرے روز چائلڈ پروٹیکشن بیورو شالیمار اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیپ کا دورہ کیا۔کمشنر لاہور کو منتظمین و افسران چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور پنجاب و مینٹل ہسپتال نے خوش آمدید کہا۔
کمشنر لاہور زید بن مقصود نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں میں عید کے تحائف اور کھلونے تقسیم کیے۔کمشنر لاہور مقیم بچوں کی عید کی خوشیوں میں شریک ہوئے اور بچوں کو پیار کیا۔کمشنر لاہور نے چائڈ پرٹیکشن بیورو کے بچوں کے ہمراہ کیک کاٹا اور پنگھوڑے میں موجود بچوں کو پیار کیا۔
کمشنر لاہورزید بن مقصود نے کہا کہ عید کے دن معصومیت اور محبت کے خوبصورت چہرے دیکھنے کو ملے۔خوش قسمت ہوں کہ عید کا دن ان بچوں کے ساتھ گزارنے کا موقع ملا ہے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ چائڈ پروٹیکشن بیوو کے منتظمین و افسران خاص طور پر تحسین کے قابل ہیں۔
بعد ازاں مینٹل ہسپتال آمد پر کمشنر لاہور کو ایم ایس مینٹل ہسپتال اور اے ایم ایس نے خوش آمدید کہا۔کمشنر لاہور نے مینٹل ہسپتال میں زیر علاج ذہنی امراض میں مبتلا افراد کو عید کی مبارکباد دی اور ہسپتال میں داخل مرد و خواتین کو عید کی خوشیوں کی نسبت سے مٹھائی پیش کی۔
کمشنر لاہور زید بن مقصود نے مریض خواتین کی پینٹنگز اور تخلیقات کو خراج تحسین پیش کیا،انھوں نے مختلف وارڈ کا دورہ کیا۔نگہداشت کیلئے موجود ڈاکٹرز اور سٹاف کا پر خلوص شکریہ ادا کیا۔
کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ ذہنی امراض میں مبتلا مریضوں کے علاج و بحالی کا سب سے بڑا مرکز ہے۔
آج کا دن اپنوں میں گزارنے کی بجائے ان مریضوں کی نگہداشت کیلئے قربان کرنے والوں کو سلام عقیدت ہے۔