غیر قانونی اشیاءکے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا،عبدالمالک درانی

1

 

کوئٹہ 28 اپریل(اے پی پی) چیف کمشنر انکم ٹیکس بلوچستان عبدالمالک درانی نے کہا ہے کہ غیر قانونی اشیاء کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا، کوئٹہ اور حب میں چالیس لاکھ مالیت سے زائد کے غیر ملکی سگریٹ تلف کردیے گئے ہیں۔

یہ بات انھوں نے  میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی ۔عبدالمالک درانی نے کہا کہ  حکومت پاکستان ٹیکس کے قانونی دائرے کو حب اور کوئٹہ میں بڑھا رہی ہے،ایف بی آر تمام کارروائی انکم ٹیکس قانون کے تحت کرتی ہے، سیکشن دو سو سولہ کے تحت آپریشن کو خفیہ رکھا جاتا ہے گذشتہ مالی سال میں 79 ارب کا ٹیکس جمع ہواکیا ہے جبکہ اس سال اب تک 92 ارب کا ٹیکس جمع ہوچکا ہے اور کہا کہ ہر ہفتے غیر قانونی اشیاءکے خلاف چھاپے مارے جارہے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں تین ہزار دکانوں میں ڈیوائس لگانے کا کام مکمل ہو چکا ہے ایف بی ار ملکی خزانے کو بڑھانے اور غیر قانونی اشیاءکی روک تھام کے لے کوشاں ہیں۔