فیصل آباد پولیس کی کارروائی، مقدمہ قتل میں مطلوب 3 ملزمان گرفتار

20

فیصل آباد۔ 16 اپریل (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے مقدمہ  قتل میں مطلوب 3 ملزمان گرفتار کرلئے۔ایس پی مدینہ ڈویژن سعد ارشد نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ تھانہ ساہیانوالہ کی حدود میں عمران ساجد نامی شخص کوقتل کرنے والے 2ملزمان کوپولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چک 131رب میں ملزمان شہزاد اور وسیم نے فائرنگ کرکے عمران ساجد کوقتل کیا۔پولیس نے ورثاء کی درخواست پر کارروائی کرکے مقدمہ176/25درج کیا اور قانونی کارروائی کا آغاز کیا

۔ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ملزما ن کی گرفتار ی کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ٹیم نے جدید تکنیکی اورانسانی وسائل بر وئے کار لاتے ہوئے ملزمان شہزاد، وسیم اور شریک ملزمہ رابعہ بصری کو گرفتارکرلیا۔

 ملزمہ رابعہ بصری مقتول عمران ساجد کی بیوی ہے۔ملزم شہزاد نیدوران تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے عمران کواس کی بیوی کہنے پر قتل کیا اور ملزمہ سے اس کے  ناجائز مراسم تھے۔پولیس نے ملزمان کیخلاف درج مقدمہ کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی۔