لاہور،13 اپریل(اے پی پی):52 ویں کامن ٹریننگ پروگرام میں زیر تربیت 10 پروبیشنر آرمی افسران کے وفد نے سنٹرل پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ کیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر سول سروسز اکیڈمی قادر نواز کی سربراہی میں 07 پاک فوج، 02 ایئر فورس، 01 نیوی کا پروبیشنر آفیسر شامل تھا۔
ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر نے سی پی او درسگاہ میں زیر تربیت افسران کو پنجاب پولیس کی ورکنگ بارے لیکچر دیا۔
زیر تربیت افسران کو آپریشنز، انویسٹی گیشن، ٹریفک مینجمنٹ، پبلک سروس ڈلیوری اور جرائم کنٹرول کے جدید پراجیکٹس بارے آگاہی دی گئی، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ زیر تربیت افسران نے خدمت و تحفظ مراکز، میثاق سنٹرز، سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز کی ورکنگ بارے آگاہی حاصل کی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس انسداد جرائم کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ سے شہریوں کی خدمت کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے، تحفظ مراکز ، میثاق سنٹرز، تحفظ منزل اور فوسٹر ہوم جیسے پراجیکٹس سے ٹرانسجینڈرز، خواتین ، بچوں اور معذور افراد کو مدد و راہنمائی فراہم کی جارہی ہے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس جرائم کی سرکوبی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو جدید سروسز کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے، ماڈرن ٹریننگ، جدید وسائل اور پبلک سنٹرک پولیسنگ کو فورس کا شعار بنایا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب نے زیر تربیت افسران سے خطاب کے بعد انکے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔
ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس عمران محمود، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق رستم چوہان، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر، ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس غازی محمد صلاح الدین، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو، لیاقت علی ملک، ڈی آئی جی لاجسٹکس شارک کمال صدیقی، ڈی آئی جی ٹریننگ راؤ منیر ضیا سمیت دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔











