لاہور میں گراں فروش مافیا کے خلاف سخت کارروائیاں جاری

1

لاہور،11 اپریل(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ لاہور کی  گراں فروش مافیا کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں ۔ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز و پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک ہوتے ہوئے 11 خلاف ورزیاں، 10 مقدمات کا اندراج، 13 گرفتاریاں جبکہ 3 لاکھ سے زائد روپے کے جرمانے عائد، متعدد کو وارننگز جاری کیں۔چکن کے گوشت پر من مانی کرنے والوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں،ڈی سی لاہور نے واضع ہدایات دیں کہ شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں سے کوئی نرمی نہ برتی جائے،گراں فروشی ہرگز قابلِ قبول نہیں ، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ عوام الناس کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔