مالم جبا سکی ریزورٹ پاکستان کے لیے اولمپک گولڈ میڈل لانے کی اہلیت رکھتا ہے

2

اسلام آباد، 6 اپریل ( اے پی پی): انٹرنیشنل ایڈوائزری بورڈ کے چیئر  لارڈ سرفراز آف کنسنگٹن نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مالم جبا پاکستان میں واحد اور مثالی سکی ریزورٹ ہے جس پہ تمام پاکستانیوں کو فخر ہے، یہ مقام مستقبل میں ورلڈ کلاس سکئیر سامنے لائے گا جو انشاءاللہ پاکستان کے لیے اولمپک گولڈ میڈل حاصل کریں گے۔

لارڈ سرفراز نے کہا کہ مالم جبا پاکستان میں سکیئنگ کے مستقبل کےلئے امید کی کرن ہے۔ مالم جبہ سکی ریزورٹ پاکستان میں واحد سکی ریزورٹ ہے جہاں مقامی لوگ سال بھر جا کر سکی ٹریننگ کر سکتے ہیں ،اس کے علاوہ مالم جبہ میں ایڈونچر سپورٹس اور ونٹر سپورٹس کے بے پناہ مواقع اور جگہ موجود ہیں۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ مالم جبا سکی ریزورٹ ورلڈ کلاس انٹرسٹرکچر رکھتا ہے ہماری کوشش ہے کہ مالم جبہ کو بین الاقوامی سطح پر سکی کے لیے روشناس کروائیں اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے شمالی علاقہ جات کو بھی پروموٹ کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی انٹرنیشنل کھیل کو یا ٹورزم کو پروموٹ کرنے کے لیے مقامی ٹورزم کا پروموٹ ہونا انتہائی ضروری ہے اور مقامی سطح پر ٹورزم کو پروموٹ کرنے کے لیے اس علاقے تک رسائی کو یقینی اور آسان بنانا انتہائی ضروری ہوتا ہے۔

دنیا بھر میں کسی بھی سیاحتی مقام کی پروموشن کے لیے وہاں تک رسائی انفراسٹرکچر اور رہائش کی سہولیات کا ہونا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

لارڈ سرفراز نے کہا کہ مالم جبہ ریزورٹ میں مقامی اور  بین الاقوامی سیاحوں کو سہولیات  فراہم کرنے کے تمام انتظامات موجود ہیں۔بین الاقوامی سطح کے ایونٹس کے لیے اپ کو طویل سلوپ کی ضرورت ہوتی ہے اس وقت مالم جبہ کا سلوپ ٹریننگ سلوپ ہے جہاں پر بین الاقوامی سکیم ایونٹس کے لیے مزید طویل سلوپس کی ضرورت ہوگی۔