اسلام آباد15اپریل(اے پی پی): مالم جبہ سکی ریزورٹ نے انٹرنیشنل ایڈوائزری بورڈ کے اراکین کے اعزاز میں پاکستان میں موسم سرما کی سیاحت اور اسکیئنگ کو فروغ دینے کی کوششوں کے تحت ایک شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا۔
تقریب میں اعلیٰ سطح کے معززین، سیاحت کے اسٹیک ہولڈرز اور بین الاقوامی مشیروں موجود تھے جو پاکستان میں سکی کھیلوں کے مستقبل کی تشکیل کے لیے پرعزم ہیں۔
انٹرنیشنل ایڈوائزری بورڈ سیا حت کو بڑھانے، بین الاقوامی سیاحت اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے، اور عالمی معیار کے سکی انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے اسٹریٹجک سمت پیش کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
عشائیہ میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی،انٹرنیشنل ایڈوائزری بورڈ کے چیئر لارڈ سرفراز آف کنسنگٹن، لارڈ لنکاسٹر آف کمبولٹن، وقار ملک، ایمبیسیڈر ایٹ لارج ، احمر بلال صوفی دیگر نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لارڈ لنکاسٹر آف کمبولٹن نے انٹرنیشنل ایڈوائزری بورڈ کا کردار اور پاکستان میں سکی کے فروغ بارے وژن پر گفتگو کی۔
اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے، لارڈ سرفراز نے پاکستان کو اسکیئنگ کے ایک اہم مقام کے طور پر فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
لارڈ سرفراز نے مالم جبا کو بین الاقوامی سکی ریزارٹ کے طور پر سامنے لانے انفرااسٹرکچر کی اہمیت پر زور دیا۔
احمر بلال صوفی نے کہا کہ پاکستان کے پاس اسکیئنگ کا مناسب انفراسٹرکچر ہے۔ قدرت نے ملک کو شاندار پہاڑوں سے نوازا ہے، جو کسی بھی اسکیئنگ کے لیے بہترین ہیں۔
ایونٹ پاکستان کو اسکیئنگ اور سرمائی کھیلوں کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم میں تبدیل کرنے کے لیے پرامید اور نئی رفتار کے ساتھ ایک اعلیٰ نوٹ پر اختتام پذیر ہوا۔