ملتان ، ڈویژنل انتظامیہ نے عید کے ایام میں پارکوں میں عوامی آمدورفت کی رپورٹ جاری کر دی

4

ملتان  04 اپریل(اے پی پی):ڈویژنل انتظامیہ نے عید کے ایام میں پارکوں میں عوامی آمدورفت کی رپورٹ جاری کر دی ،عید کے ایام میں تقریبا 3 لاکھ 65 ہزارسے زائد عوام پی ایچ اے ملتان کے زیر انتظام پارکوں میں سیر کرنے آئی، عید کے پہلے روز تقریبا76550،دوسرے روز 136878 اور تیسرے روز 151,850افرادپارکوں میں آئے۔

ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے اس موقع پر کہا کہ عید کے ایام میں پارکوں میں ادارے نے بہترین سہولیات مہیا کیں، لینٹ سکیپنگ ورک،صفائی اور دیگر امور پر بھرپور توجہ دی گئی ۔سیکورٹی گارڈ اور مالیوں نے عید کے ایام میں ذمہ داریاں سر انجام دیں۔افسران نے بھی عید کے موقع پر ذمہ داریاں سر انجام دیں۔

ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ  ہے ۔شہریوں کو پارکوں میں بہترین سہولیات دی گئیں فیملیز جھولوں سے لطف انداز ہوئیں پی ایچ اے ملتان آئندہ بھی ایسی سہولیات مہیا کرتا رہے گا۔