ملتان سلطان کے کھلاڑیوں نے اچھی کرکٹ کھیلی اسی لئے وہ جیت گئے، سکندر رضا

0

ملتان،23 اپریل(اے پی پی ):   لاہور قلندر کے کھلاڑی سکندر رضا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملتان سلطان کے کھلاڑیوں نے اچھی کرکٹ کھیلی،سلطانز نے بیٹنگ باولنگ فیلڈنگ تینوں میں ہم سے بہتر پرفارمنس دی اسی لئے وہ جیت گئے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کا باڈی لینگویج سے کوئی لینا دینا نہیں ہم میں یونیٹی ہے،جب چیز کرتے ہیں تو غلطیاں ہو جاتی ہیں،مجھے ایسا لگتا ہے کہ ملتان سلطان نے کنڈیشن کو بہتر ڈیل کیا،ہم کراچی سے آئے تھے موسم کا اتنا اثر نہیں ہوا،ٹریننگ ڈیز گرم تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملتان سلطان کے خلاف میچ میں موسم بہتر تھا،سلطانز کا دن تھا وہ جیت گئے،اچھے برے دن کرکٹ میں ہوتے ہیں،ہمیں بہتری کی ضرورت ہے،آئندہ میچز میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے لاہور قلندر کی طرف سے ملتان کے کراوڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کے شائقین  نے اچھا سپورٹ کیا، شائقین کے بغیر کھیلنے کا مزہ بھی نہیں آتا ہے۔