موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے جو پاکستان سمیت مختلف ممالک کو درپیش ہے، مصدق ملک

7

اسلام آباد،10 اپریل (اے پی پی ): وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوۓ کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے جو پاکستان سمیت مختلف ممالک کو درپیش ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے رونما ہونے والے اثرات سے بچاؤ کے کیے اقدامات کر رہے ہیں، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے دیرپا اور مربوط لائحہ عمل اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

آنیوالی نسلوں کے روشن مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے موسمیاتی تبدیلی کے چلنجز سے نبرد آزما ہونا ہوگا۔ ہم آنے والی نسل کی بقاء کے کیے کام کر رہے ہیں، کئی سیلاب آۓ، زلزلے آۓ ہم نے بھرپور مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے کی بہتری کے کیے کام کر رہے ہیں، وزیر اعظم کے ویژن کے تحت ہم ملک کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔